Saturday, 6 October 2012

سنچریوں کی سنچری بنانے والےٹنڈولکرریٹائر ہونےکو تیار


ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی کھیل کو خیر باد کہنے والے ہیں۔ایک انگریزی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سچن کا کہنا تھا وہ ریٹائرمنٹ لینے پر غور کر رہے ہیں اور اپنے فیصلے کا اعلان چند روز میں کریں گے۔سچن نے کہا وہ انتالیس سال کے ہو گئے ہیں۔انہیں نہیں لگتا کہ انکے اندر ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔یہ سب جسمانی صلاحیت اور ذہنی قوت پر منحصر ہے۔ سچن کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو الوداع کہنا ان کی زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ہوگا ۔انہوں نے کہا انہوں نے پوری زندگی یہی کیا ہے اور پھر ایک دن اچانک ہتھیار ڈال دینا بہت مشکل کام ہے۔سچن نے کہا جب وہ نومبر میں کھیلیں گے تب ہی انہیں اپنی صلاحیت کا اندازہ ہوگا۔

https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan 

No comments:

Post a Comment