افسوس کسی جماعت نےووٹر لسٹ کی کاپی حاصل نہیں کی۔الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ کمیشن
منصفانہ انتخابات کے لئے تیار ہے لیکن افسوس کہ ابھی تک کسی ایک سیاسی
جماعت نے بھی ووٹر لسٹ کی کاپی حاصل نہیں کی۔یہ بات انہوں نے لاہور میں
الیکشن کمیشن پنجاب کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی ۔چیف الیکشن
کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے الیکشن کمیشن پنجاب کا دورہ
کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ منصفانہ انتخابات کی بات کرنے
والے سن لیں کہ ووٹر لسٹوں میں اٹھارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کا
نام بطور ووٹر شامل ہونا ضروری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے دُہری شہریت کے
معاملے کو سنگین قرار دیا، اُن کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر اہم فیصلے کے
لئے نو نومبر کو اسلام آباد میں کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔چیف الیکشن
کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ وہ عام انتخابات میں اُمیدواروں
کو بڑے بڑے سائن بورڈ آویزاں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
No comments:
Post a Comment