Saturday, 6 October 2012

امن ریلی کی تیاری مکمل، کل صبح اسلام آباد سے وزیر ستان کیلئے روانہ ہو گی





تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں امن ریلی ہفتہ کی صبح اسلام آباد سے وزیرستان کیلئے روانہ ہوگی۔ ریلی کو اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ، بلکسر انٹرچینچ، تلہ گنگ، رکھی، میانوالی اور کندیاں پر استقبالیہ دیا جائے گا جہاں مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر چشمہ بیراج کے مقام پر ریلی کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں بلوٹ شریف، رنگ پور، شیخ یوسف اڈا پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں سے چھوٹی ریلیاں مرکزی ریلی میں شامل ہو جائیں گی۔ریلی کے شرکاء ہفتہ کی رات ڈیرہ اسماعیل خان میں ہی قیام کریں گے۔ ڈیرہ ٹانک روڈ پر ہتھالہ کے مقام پر ٹینٹ ویلج بنائی گئی ہے۔ ہتھالہ کے مقام پر عمران خان ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور قبائلی افراد سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ریلی کا مقصد امن ہے اور وہ کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے تاہم اگر حکومت کی جانب سے کسی مقام پر روکا گیا تو وہ وہیں جلسہ کریں گے

https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan

No comments:

Post a Comment