Saturday, 6 October 2012

مولانا فضل الرحمن منافق ہیں۔ ۔عمران خان





تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے طالبان کے حملوںسے نہیں ،  بلکہ سیاستدانوں سے خطرہ ہے۔امن مارچ کیلئے روانگی سے قبل عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جیسے منافق لوگ زہر پھیلا رہے ہیں اور ان کے حمایت یافتہ لوگ وزیر ستان  میں پمفلٹ پھیلا رہے ہیں کہ   یہود و نصارٰی آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے انہیں وزیر ستان جانے کی اجازت نہیں دی تو وہ آگے نہیں جائیں گے۔ ہم نے کسی سے لڑنا نہیں ہے۔ حکومت کو ہمارے اس امن مارچ سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور ڈرون حملے بند کرانے کیلئے ہمارا ساتھ دینا چاہئے اگر وہ واقعی  ڈرون حملے بند کرانے میں سنجیدہ ہیں۔

https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan 

No comments:

Post a Comment