تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ ہر صورت میں امن مارچ لے کر جنوبی وزیرستان جائیں گے امن مارچ کو روکا نہیں جا سکتا۔دنیا ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ہفتے کو اسلام آباد سے چلیں گے اور شام کو ڈیرہ اسماعیل خان رات گزار کر صبح وزیرستان کیلئے جائیں گے۔ سابق امریکی عہدیداروں سمیت دو سو سے زائد غیر ملکی مہمان ان کے ساتھ ہوں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے انتہا پسندی پہلے سے بڑھ گئی ہے۔
https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan
No comments:
Post a Comment