دبئی میں تاج محل سے بھی چار گنا بڑا تاج عرابیہ نامی محل تعمیر کیا جائے گا۔ مغل بادشاہ شاہ جہاں کو محبت کی نشانی تاج محل بنانے میں 22 سال لگے لیکن دوبئی میں انجنیرز 2 سال میں اس کی نقل تیار کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ کروڑوں ڈالرز کا یہ پراجیکٹ فالکن سٹی میں 41 سکوائر فٹ پر تعمیر کیا جائے گا۔ تاج محل جو محبت کی نشانی ہے تاج عرابیہ بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ یہ شادی شدہ جوڑوں کے لئے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک فائیو سٹار ہوٹل ہو گا جس میں 300 کمرے ہوں گے۔ ارون مہرا جو اس پراجیکٹ کے چیئرمین ہیں کا کہنا ہے یہ بالکل تاج محل کی نقل تو نہیں ہو گی لیکن اس کا مقصد بالکل وہ ہی ہوگا۔ ہم صرف محبت کے جذبے کو اس دور میں بھی بڑھانا چاہتے ہیں جب طلاق کی شرح بہت زیادہ ہو چکی ہے۔
https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan
No comments:
Post a Comment