Wednesday 10 October 2012

لال مسجد کے نائب خطیب کی چیف جسٹس کیخلاف درخواست دائر





لال مسجد کے نائب خطیب مولانا عامر نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف وفاقی شرعی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں مولانا عامر نے ججوں کے کوڈ آف کنڈکٹ کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلامی اصولوں کے مطابق چیف جسٹس کو بیٹے کا مقدمہ خود سننا چاہیے۔ ججوں کا ایسا رویہ اسلامی اصولوں کے منافی ہے۔کسی قاضی یا منصف کو انصاف کی فراہمی کے عمل میں گریز یا اجتناب کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے صاحبزادے کے خلاف کیس نہ سن کر اسلامی اصولوں سے انحراف کیا۔

https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan

No comments:

Post a Comment