Wednesday 10 October 2012

ملالہ پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری پر ایک کروڑ انعام کا اعلان


پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اطلاعات میاں افتخار حسین نے ملالہ یوسفزئی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے افراد کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔پشاور میں ملالہ یوسفزئی کی عیادت کے بعد اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن کے بعد ملالہ کی حالت سنبھل گئی ہے لیکن انھیں مزید دو روز تک بے ہوشی کی حالت میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی توانائی کو بحال کیا جاسکے۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کا علاج ماہر ڈاکٹرز کر رہے ہیں اس لیے فی الحال انہیں ملک سے باہر بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔میاں افتخار حسین نے ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے افراد کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ جو شخص یا افراد ملزمان کی گرفتاری میں مدد دیں گے ان کی شناخت اور نام ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔ادھر پاکستانی فوج کے سربراہ اشفاق پرویز کیانی، گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما امیر مقام نے بھی بدھ کو ملالہ یوسفزئی کی عیادت کی۔ملالہ یوسفزئی کا آپریشن منگل اور بدھ کی درمیانی رات ایک بجے سے لے کر پانچ بجے تک جاری رہا اور اس دوران ان کے جسم سے گولی نکال لی گئی۔اس سے پہلے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ گولی ملالہ یوسفزئی کے ماتھے اور سر سے ہوتی ہوئی پیچھے گردن کے راستے کمر میں چلی گئی تھی جس سے سر میں سوجن ہو گئی تھی تو ایسی حالت میں آپریشن کرنا مناسب نہیں تھا۔

https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan 

No comments:

Post a Comment