وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے وزیرستان امن مارچ پر کالعدم تحریک طالبان کی طرف سے خودکش حملہ کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وارننگ لیٹر جاری کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا کی پولیس اور دیگر اداروں کو وارننگ لیٹر جاری کیا ہے جس کے مطابق امن ریلی پر حملہ کیلئے تحریک طالبان نے نوخود کش حملہ آور تیار کئے ہیں، ان کو مختلف نامعلوم مقامات پر بھیج بھی دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ''ڈی آئی خان سے کوٹ کئی'' جانے کا پروگرام رکھنے والی امن ریلی پر خود کش حملہ ڈی آئی خان، ٹانک، جنڈولہ کے مقامات پر ہوسکتا ہے۔
https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan
No comments:
Post a Comment