Saturday, 6 October 2012

پندرہ سال کرکٹ کھیلنےکے بعد صرف8 کروڑ روپےہی بنا سکا۔شعیب اختر





عالمی شہرت یافتہ سابق پاکستانی فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کم معاوضہ ملنے کے باعث کھلاڑی میچ فکسنگ کی جانب راغب ہوتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطے میں میچ فکسنگ اس لئے زیادہ ہے کیونکہ بورڈز کی جانب سے کم رقم دی جاتی ہے، کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔  انھوں نے کہا کہ میرے پاس دو ہزار آٹھ میں کار خریدنے کے پیسے بھی نہیں تھے، اگر آپ کا کوئی دوست آپ کو دھوکا دیدے تو کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی مدد نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کو زیادہ پیسے نہیں ملتے، انھوں نے کہا کہ 15 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد میں صرف سات یا آٹھ کروڑ روپے ہی بنا سکا۔

https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan

No comments:

Post a Comment