رواں سال بم کو ناکارہ کرنے والے یونٹ نے پشاور شہر سے 250 بم کو ناکارہ کر کے ہزاروں لوگوں کی جان بچائی ۔اور اس بات کا سہرہ اہلکار حکم خان کو جاتا ہے جس نے ان 250 بموں میں سے 200 بموں کو کامیابی سےناکارہ کیا تھا، حکومت پاکستان کی طرف سےاپنی تنخواہ میں 50 روپےماہانہ کا جان کو خطرے کا الاونس حاصل کرنے والاحکم خان 27 ستمبر کو خیبر ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ کرنے کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔اب دیکھیَے کہ حکومت پاکستان ہمارے گمنام ہیرو حکم خان کی خدمات کو تسلیم کرتی ہے یا نہیں۔ جہاں آغا وقار جیسے فراڈئیے اور دھوکے بازوں کو ہیرو بنا بنا کر پیش کیا جاتا ہے تو حکم خان پر کچھ پروگرام کیوں نہیں،۔۔ حامد میر اور جاوید چوہدری؟
https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan
No comments:
Post a Comment