Sunday 7 October 2012

زرداری سے ناراض گیلانی جلد ن لیگ میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ انکشاف





ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنا سیاسی قبلہ تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا‘ اپنے بیٹے کی گرفتاری اور ایوان صدر سے مایوسی اور دل برداشتہ ہونے کا بیان انکی اندرونی تبدیلی کا مظہر ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انکی آئندہ منزل مسلم لیگ ن ہوسکتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے حلقوں نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی صدرمملکت کی ہدایات کو بھی نظرانداز کرتے رہے۔ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار سمیت مسلم لیگ ن کے ارکان کو کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے جن سے انہیں اپنے انتخابی حلقے مستحکم کرنے میں زبردست مدد ملی جبکہ پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی و سینیٹ حکومت ہونے کے باوجود فنڈز کی فراہمی کو ترستے رہے اور انکے حلقوں میں بہت کم کام ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کابینہ میں بھی اپنا الگ گروپ تشکیل دے رکھا تھا اور وہ صدر آصف علی زرداری کے نامزد کردہ وزیروں کو بالکل لفٹ نہ کراتے اور نہ ہی انہیں اختیارات دیئے گئے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ کے اندر وزیراعظم کے خلاف کوئی بات نہیں کرتی تھی اور وہ صدر پاکستان کو ٹارگٹ بناتے رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری آئندہ چند دنوں میں سید یوسف رضا گیلانی سے ان کے تازہ بیان کی وضاحت طلب کریں گے۔

https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan

No comments:

Post a Comment