سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلوں کے سپرایٹ مرحلے کے میچ میں
بھارت نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس
میچ میں پاکستانی رضاکارانہ شکست کی خبر میچ سے پہلے ہی عام ہوگئی تھی اور
ایک اہم کھلاڑی نے یہ خبر لیک کردی تھی کہ ٹیم کو ہارنے کا ٹاسک ایک اہم
سرکاری شخصیت نے دیا ہے تاکہ بھارت سے تعلقات بہتر بنائے جاسکیں۔ اس بارے
میں احوال نے بھی میچ شروع ہونے سے چھ گھنٹے پہلے خبر جاری کی تھی کہسوشل
میڈیا میں اچانک اس خبر نے گشت کرنا شروع کردیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو
اہم سرکاری شخصیت نے بھارت سےمیچ ہارنے کی ہدایت کردی ہے تاکہ پاکستان کے
بھارت سے تعلقات بہتر بنائے جاسکیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اہم سرکاری شخصیت خود
یہ میچ دیکھنے پہنچی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے خود اسٹیڈیم
میں موجود ہے۔ اس سےقبل بھی ورلڈ کپ کے دوران پراسرار طور پر پاکستانی
ٹیم میچ ہار گئی تھی اور عین اسی دوران پاکستانی وزیراعظم خود میچ دیکھنے
وہاں پہنچے ہوئے تھے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ اگر آج کا میچ بھارت ہار گیا تو
وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گا اس لئے رحما ن ملک نے اپنی خدمات پیش کی
ہیں۔
https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan
https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan
No comments:
Post a Comment