Friday 12 October 2012

مسکراہٹ پر کھلنے والا جدید جاپانی فرج





جاپان کی ایک مقامی یونیورسٹی کے ماہرین نے فرج کیلئے ایسی ڈیوائس متعارف کروائی ہے جس کی بدولت اس کا لاک صرف ایک دلکش مسکراہٹ دینے کے بعد ہی کھلتا ہے۔ مسکراہٹیں بکھیرنے والا یہ فرج اداس چہروں کو بالکل بھی پسند نہیں کرتا اسی لئے تو اس کے دروازے پر نصب کیمرہ کے آگے کھڑا ہو کر پہلے مسکرایا جاتا ہے جس پر یہ راضی ہو کر لاک کھول دیتا ہے۔ اس فرج کی ایک انوکھی بات یہ بھی ہے کہ اسے کھولنے کیلئے دن میں کئی مرتبہ مسکرانے سے نا صرف خوش اخلاقی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مسکرانے کی عادت بھی پختہ ہو جاتی ہے۔ مسکرائیں۔ فرج کا دروازہ کھولیں اور اپنی پسندیدہ ڈش نکال کر پیٹ بھریں۔

https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan

No comments:

Post a Comment