فرانس نے چھ سال گذر جانے اور ایک ارب تیئس کروڑپچاس لاکھ روپے ایڈوانس لینے کے باوجود پاکستان کو تاحال ٹائیگر ہیلی کاپٹر فراہم نہیں کئے۔تفصیلات کے مطابق 30جون 2006کو ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس پروکیورمنٹ نے فرانسیسی کمپنی یورو کاپٹر کے ساتھ کنٹریکٹ ایگریمنٹ 1346/38/SH/DGDP/PC-3Aکے تحت ٹائیگر ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لئے 54.073 ملین یوروز میں معاہدہ کیا۔
معاہدہ کے تحت 31مارچ2009تک کمپنی نے ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے تھے ،جب کہ 10ملین یوروزبینک گارنٹی اور5ملین یوروز کی ایڈیشنل پرفارمنس بینک گارنٹی کے عوض کمپنی کو 10ملین یوروز)ایک ارب تیئس کروڑپچاس لاکھ روپے) ادا کردیئے گئے۔
بعدازاں توسیعی معاہدہ1346/38/FH/DGDP/PC-3Aکے تحت 18جون 2009کو معاہدے میں 31دسمبر2009تک توسیع کردی گئی۔اس توسیع کے باوجود یوروکاپٹرکمپنی ہیلی کاپٹر مہیا کرنے میں ناکام رہی جس پر سیکرٹری ڈی پی نے معاہدہ منسوخ کرکے 10ملین یوروزکی بینک گارنٹی اور5ملین یوروز (ایک ارب پچاسی کروڑپچیس لاکھ روپے)کی پرفارمنس بینک گارنٹی وصول کرنے کی منظوری دے دی۔
اس کے باوجود معاہدے کے مطابق نہ تو ہیلی کاپٹر ملے اور نہ ہی بینک گارنٹیز وصول کی جاسکیں۔ آڈٹ کی نشاندہی پرانتظامیہ نے بتایا کہ یوروکاپٹر کی انتظامیہ نے بینک گارنٹی کی معیاد میں 30ستمبر2010اورپرفارمنس بینک گارنٹی کی مدت میں31مئی2011تک کی توسیع کرالی اور ڈی پی کے فنانشل ایڈوائزر کی طرف سے معاہدے کی منسوخی کی حتمی منظوری کے بعد یہ گارنٹیز کیش کرالی جائیں گی۔
2010کے بعد یہ معاملہ 30نومبر2011میں ڈیپارٹمینٹل اکاونٹس کمیٹی کے پاس پہنچا جس کی میٹنگ کے دوران انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ معاہدہ ابھی تک اپنی تکمیل کو نہیں پہنچا اور اس کی تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی ہے جس پر کمیٹی نے توسیعی معاہدے کی کاپی مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ آڈٹ کو اس معاہدے پر عملدرآمد کی پیش رفت سے آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔
واضح رہے کہ ٹائیگر ہیلی کاپٹر ز ،مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لئے کوبرا ہیلی کاپٹرز کے جدید متبادل کے طور پر حاصل کیے جارہے ہیں۔یہ ہیلی کاپٹرز اینٹی ٹینک میزائل اور زمین سے زمین پر آٹھ کلومیٹر تک مار کرنے والے لیزرگائیڈڈمیزائلوں، جدیدترین ریڈار اور فضائی آلات سے مزین ہیں اور انہیں زمینی حملے کے لئے بہترین تصور کئے جاتے ہیں ۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ان کے فون پر رابطہ کیا گیا ،جنہوں نے بتایا کہ ایسے معاہدہ جات میں تاخیر معمول کی بات ہے اور ٹرائیلز کے دوران بعض اوقات خریدے گئے آئیٹمز میں تبدیلی کروانا مقصود ہوتی ہے ۔ ’بہرحال اب ہم رقم یا گارنٹی کیش نہیں کرارہے بلکہ ہم ہیلی کاپٹرز ہی حاصل کررہے ہیں ۔
https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan
No comments:
Post a Comment