گجرات میں ریسکیو اہل کاروں نے برساتی نالے سے 15 فٹ لمبا اور 40 کلو وزنی اژدھا پکڑ لیا۔گجرات کے نواحی گاوٴں بولے میں برساتی نالے میں اژدھے کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو کے اہل کاروں نے اُسے پکڑ لیا اور بوری میں بند کر کے دفتر لے آئے، جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ ریسکیو کے انچارج چوہدری عبدالعزیز کے مطابق اژدھے کو چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کیاجائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اژدھا برساتی پانی کے ساتھ بہہ کر نالے میں آیا تھا۔
https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan
No comments:
Post a Comment