وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ترک ہم منصب احمد داوٴد اوغلو سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے شام کی جانب سے ترکی کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور 5 شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا ظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق حنار بانی کھرنے اپنے ترک ہم منصب سے کہا کہ اس واقعے پرپاکستان ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کرتا ہے۔وزیرخارجہ نے 5 شہریوں کی بلااشتعال ہلاکت پر ترک حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا.
https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan
No comments:
Post a Comment