سوئس سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SP) کے صوبائی وزیر داخلہ پیٹرگوم کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستانی نژاد سوئس شہری محمد شبیر چیمہ کو صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے امیدوار نامزد کردیا گیا ہے۔ بدھ کوہونے والے اس اجلاس میں محمد شبیر چیمہ کو صوبائی اسمبلی کے لئے امیدوار نامزدکیا گیا۔ ان کی نامزدگی کا اعلان پیٹرگوم نے سوشل ڈیموکریٹک کی صوبہ سولو تھرن کی صوبائی صدر فرینچس کا روتھ کی موجودگی میں کیا۔ محمد شبیر چیمہ اس سے پہلے یونین کونسل بیلاخ کے کونسلر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ پارٹی سے گہری دلچسپی اور علاقے میں مقبولیت کی بنا پر SP (سوشل ڈیموکریٹک پارٹی) نے سولو تھرن کی صوبائی سیٹ کے لئے انہیں مضبوط امیدوار سمجھتے ہوئے ٹکٹ دیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد شبیر چیمہ کا تعلق گگھڑ منڈی کے نواحی قصبے بینکہ چیمہ سے ہے۔
https://www.facebook.com/UnitedPeopleOfPakistan
No comments:
Post a Comment